تمل ناڈو اسمبلی کے اسپیکر پی دھنپال نے 18 فروری کو اسمبلی کا خصوصی اجلاس
بلایا ہے اور اسی دوران نئے وزیر اعلی ای کے پلاني سوامي کو ایوان میں
اپنی اکثریت ثابت کرنی هوگی ۔مسٹر پلاني سوامي اور ان کی
کابینہ کے ارکان کو آج ہی گورنرسی ایچ ودیاساگر نے حلف دلایا۔آج دیر رات جاری ایک سرکاری ریلیز میں بتایا گیا کہ اسمبلی کے اسپیکر نے 18
فروری كو صبح 11 بجے اسمبلی کا اجلاس بلایا ہے تاکہ وہ اپنی اکثریت ثابت
کر سکیں۔